حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی وفات پاچکے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر تھے۔
سیاسی و مذہبی امور پر گہری نظر رکھتے تھے مختلف معاملات میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی ترجمانی بھی کرتے رہے سیاست میں بھی دلچسپی رہی سیاسی بصیرت کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات میں جامعہ کی نمائندگی کرتے رہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بھی ملت جعفریہ کی موثر آواز تھے۔
علامہ سید قاضی نیاز حسین کورونا کے باعث کچھ عرصے سے علیل اور تہران میں زیر علاج تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور 2 بیوگان سوگوار چھوڑی ہیں۔ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اسلامی جمہوری ایران میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم امام جمعہ علی مسجد بھی تھے۔
ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس غم ناک لمحہ پر تمام حوزہ علمیہ پاکستان اور علماء و طلاب پاکستان نیز مرحوم کے خانوادہ بالخصوص قبلہ حسین رضا نقوی اور بالاخص آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔